وارداتیں جاری، شہریوں سے 9 لاکھ روپے چھین لئے گئے

 وارداتیں جاری، شہریوں سے 9 لاکھ روپے چھین لئے گئے

راولپنڈی(خبر نگار)مختلف علاقوں سے 5 گاڑیاں، 25 موٹرسائیکل چوری ہوگئے جبکہ لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ مزاحمت پر ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا گیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے فیضان بیگ،صادق آباد کی حدود سے کائنات،ا یئر پورٹ کی حدود سے اورنگز یب،ٹیکسلا کی حدود سے خالد محمود اور دھمیا ل کی حدود سے شہریار کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ صدر بیرونی میں محمد رزاق سے نامعلوم افراد نے ا سلحہ کی نوک پر5لاکھ روپے چھین لئے اور مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ رتہ امرال میں عثمان خان سے 15ہزار روپے ، موبائل فون چھین لیا گیا ۔ وارث خان میں شہباز سے موبائل فون، 8ہزار روپے چھین لئے گئے ، صادق آباد میں کامران شاہ سے چارنامعلوم مسلح افراد نے 370800 روپے چھین لئے ، ریس کورس پولیس کو محسن علی نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے گن پوائنٹ پر موبائل فون، 15 ہزار روپے چھین لئے ۔ صدر واہ کینٹ پولیس کو خاتون بی بی نے بتایا کہ نامعلوم چورچھت سے آکر دو لاکھ روپے کا کتا چوری کر کے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں