جامعہ قائداعظم کا مالی بحران ختم کیا جائے، اکیڈمک سٹاف

جامعہ قائداعظم کا مالی بحران ختم کیا جائے، اکیڈمک سٹاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن قائداعظم یونیورسٹی نے تعلیمی ادارے کو شدید مالی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور کم از کم 5ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے دنیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کا سب سے بڑا ادارہ شدید مالی بحران کا شکار اور حکومت کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی کو تقریباً 800ملین روپے بجٹ خسارے کا سامنا ہے، جنوری 2023سے تدریسی، لیب کیمیکلز اور استعمال کی اشیا، طلبا کی فیلوشپس، میڈیکل بل اور یہاں تک کہ دفتری سٹیشنری کی اشیا کی ادائیگیاں بھی زیر التوا ہیں۔ انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور یونیورسٹی کے چانسلر صدر آصف علی زرداری سے فوری توجہ اور مدد کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں