5ڈکیت گرفتار، 5 موٹر سائیکل، 90 ہزار روپے، اسلحہ برآمد

 5ڈکیت گرفتار، 5 موٹر سائیکل، 90 ہزار روپے، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)پانچ ڈکیت گرفتار، چھینی گئی رقم، موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد۔ صدر بیرونی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے گئے 5 موٹرسائیکل، 60 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزمان عثمان اور انس نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، انہیں شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا۔ ادھر تھانہ بنی پولیس نے شیری گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے، 2 قیمتی موبائل فونز اور پستول برآمد کرلیا۔ ملزمان شیراز، حبیب اور امیر نے بھی متعدد وارداتوں کے انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں