قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار کرلیے، آر اے بازار پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری شہزاد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

واہ کینٹ پولیس نے شہری کے اغوا کیس میں مطلوب اشتہاری فرقان کو گرفتار کرلیا۔ پیرودھائی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری جمیل احمد کو گرفتار کر لیا جس نے گھریلو رنجش پر اپنے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے داماد عبدالجمیل کو قتل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں