آمنہ بتول گرین یوتھ پروگرام، تعلیمی اداروں کیلئے فوکل پرسن مقرر

  آمنہ بتول گرین یوتھ پروگرام، تعلیمی اداروں کیلئے فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد (دنیارپور ٹ ) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیدہ آمنہ بتول کو گرین یوتھ پروگرام اور تعلیمی اداروں کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

 سیدہ آمنہ بتول گرین یوتھ پروگرام کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔ ان کی ذمہ داریوں میں ہم آہنگی اور سبز اقدامات کو فروغ دینا، تعلیمی مہمات کا انعقاد اور ماحولیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کی شرکت کو آسان بنانا شامل ہے ۔گرین یوتھ پروگرام میں اپنے کردار کے علاوہ وہ تعلیمی اداروں کی فوکل پرسن کے طور پر بھی کام کریں گی۔ وہ دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کے لیے رابطہ افسر کے طور پر بھی کام کریں گی۔ سیدہ آمنہ بتول نے کہا گرین یوتھ پروگرام اور تعلیمی اداروں کے لیے فوکل پرسن مقرر ہونا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں