اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بھر مار ، گھروں سے نکلنا محال

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بھر مار ، گھروں سے نکلنا محال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے دیہی و شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ۔۔۔

جی سیون ، ضیامسجدنیوشکریال، کھنہ پل ، لہتراڑ روڈ ،ترامڑی ،جھنگ سیداں میں غول کے غول سڑکوں پر گشت کر تے دکھا ئی یتے ہیں جو اجنبیوں،خواتین ، بچوں پر دیکھتے ہی حملہ کردیتے ہیں ،ان کے کاٹنے سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں ، خصوصاً سیکٹر آئی ٹین کے رہائشی آوارہ کتوں کی موجودگی سے سخت پریشان ہیں ۔ منڈی موڑ سے لے کر آئی نائن چوک تک فٹ پاتھوں، گلیوں، سڑکوں، کوڑا کی ٹرالیوں اور مرکز میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے ، آ ئی ٹین کے مکینوں نے دنیا کو بتایا کہ رات کو نکلتے ہیں تو ہر طرف آوارہ کتے غول کی شکل میں حملہ آور ہو جاتے ہیں ، انہوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری نو ٹس لیا جا ئے ۔ چنبیلی روڈ آئی ٹین ٹو کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں ٹریک پر واک کرنا بھی محال ہو گیا ہے ، آئی ٹین سے آوارہ کتوں کو فی الفور ٹھکانے لگایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں