محرم میں سکیورٹی کی تمام تیاریاں مکمل رکھیں ، کمشنر راولپنڈی

محرم میں سکیورٹی کی تمام تیاریاں مکمل رکھیں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کو آرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز محرم الحرام کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر ایشو کرنے سے قبل گزشتہ برس کے انتظامات کا تنقیدی جائزہ لیا جائے اور اسکی روشنی میں ایک بہتر و منظم پلان ترتیب دیتے ہوئے امن وامان کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرز علما ئے کرام کے ساتھ مل کر امن و امان کے لئے قائم کی گئی کمیٹیوں کے اجلاس اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کریں ۔ جلسے و جلوس کی جگہوں پر شرکا کے لئے تمام ضروری انتظامات اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآ رڈینیشن سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی, چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں