فیڈرل بورڈ دسویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آئندہ ماہ کریگا

فیڈرل بورڈ دسویں کے امتحانات  کے نتائج کا اعلان آئندہ ماہ کریگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج آن لائن بھی معلوم کئے جا سکیں گے۔ نتائج مرتب کرنے کا عمل جاری ہے، حتمی تاریخ کا اعلان اگلے ماہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں