خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، جعلی ، غیر معیاری اشیا ضبط

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ  حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک  ڈاؤن ، جعلی ، غیر معیاری اشیا ضبط

اسلام آ باد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی اور غیر معیاری اشیا ضبط کرلیں۔

 ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کے مطابق کریک ڈاؤن پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں کیا گیا ۔ ایک گاڑی سے 500 لٹر سے زائد دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف کیا گیا۔ آئس کریم فیکٹری کے مالک کو جرمانہ عائد کیا گیا، ایک گاڑی سے 3000 لٹر سے زائد جعلی اور غیر معیاری کولڈرنکس برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں