بجلی چور نے واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، فائرنگ میں بال بال بچے

 بجلی چور نے واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، فائرنگ میں بال بال بچے

راولپنڈی(احمد بھٹی)بجلی چور نے واپڈا ٹیم کو یرغمال بنالیا، فائرنگ سے اہلکار بال بال بچ گئے، تھانہ ا یئر پورٹ پولیس کو اکرام اللہ ایس ڈی او واپڈا نے بتایا کہ ٹیم نے دوران چیکنگ کنزیومر کے گھر دستک دی۔۔۔

دروازہ نہ کھولنے پر واپڈا اہلکار سید عرفان علی نے پڑوسی کی چھت سے اپنے موبائل فون سے بجلی چوری کی ویڈیو بنانا شروع کی تو صفدر بھٹی نامی شخص چھت پر آگیا اوراس نے عرفان علی کو دیکھتے ہی پستول سے فائرنگ کی اور کہا موبائل فون میرے حوالے کر دو ورنہ سیدھی گولی سر پر ماروں گا، سید عرفان علی نے اپنا موبائل فون صفدر بھٹی کے حوالے کر دیا، علی اختر اور محمد یاسر نے سامنے ایک گھر میں پناہ لے لی، پھر اس نے باہر نکلنے پر اپنے پسٹل سے فائر کھول دیا تاہم گولی سید عرفان علی کی ٹانگوں کے درمیان سے ہوتی ہوئی نکل گئی ، پورا ایک گھنٹہ واپڈا کے اہلکار یرغمال بنے رہے، اسی اثنا میں چکلالہ سب ڈویژن کا سٹاف پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پہنچا تو صفدر بھٹی فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں