اراضی پر قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ،1 شخص جاں بحق

اراضی پر قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ،1 شخص جاں بحق

راولپنڈی(خبر نگار)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی پر قبضہ کی کوشش، فائرنگ سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک اہلکار جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

 تھانہ چونترہ پولیس کو سکیورٹی گارڈ عباس علی نے بتایا محمد ریاض، احمد نواز، جبار خان کے ساتھ موضع چھچھ رواں موجود تھاکہ اسی اثنا میں 7سے 8افراد مسلح آئے ، سردار تبسم اور اسامہ نے فائرنگ کردی ، گولی احمد نواز کو چھاتی اوربازو پر لگی ،و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سردار سجاد کی فائرنگ سے میں زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں