صفا ئی آ پریشن، کامیابی میں ورکرز کا اہم کردار ،چیئر مین آر ڈبلیو ایم سی

 صفا ئی آ پریشن، کامیابی میں ورکرز کا اہم کردار ،چیئر مین آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ ورکرز ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔۔

عید الاضحی صفائی آپریشن کی کامیابی میں ورکرز کا اہم کردار ہے ،ان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ، کمپنی اپنے وسائل کے مطابق ان کے تمام مسائل کو حل کرے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت باغ ورکشاپ میں ورکرز میں عید الاضحی صفائی آپریشن کے اعزازیہ کے چیک اور ٹھنڈے پانی کیلئے واٹر کولر زتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق اعزازیہ کے چیک دیئے جا رہے ہیں،جلد دیگر تمام مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں