دوران محرم سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘ڈی آ ئی جی اسلام آباد

دوران محرم سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘ڈی آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے دوران چیکنگ کے فرائض انجام دینے والے ر ضا کاروں اور سکاؤٹس کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔۔

اس موقع پر انہوں نے کہا محرم  الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام شرکا اپنا کردار ادا کریں، وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میٹنگ میں شامل سکاؤٹس نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی اسلام آبادنے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دورا ن تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں