6 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار، 5 بھینسیں اور ٹرک برآمد

 6 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار، 5 بھینسیں اور ٹرک برآمد

راولپنڈی( خبر نگار ) چھ رکنی مویشی چور گینگ گرفتار، مسروقہ 5 بھینسیں ، وارادت میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی راجہ ندیم ظفر نے بتایا کہ شہری نے درخواست دی کہ نا معلوم چور اس کے ڈیرے سے پانچ بھینسیں چوری کرکے لے گئے جس پر مقدمہ درج کرکے مویشی چوری میں ملوث چھ رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اقبال، عارف، واسع اللہ، عدنان، بلال اورشایان شامل ہیں، ملزمان سے وارادت میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں