مری میں سیاحوں کیلئے بینچز، فلاور لا ئٹس کی تنصیب شروع

  مری میں سیاحوں کیلئے بینچز، فلاور لا ئٹس کی تنصیب شروع

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے مری کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اورپارکس میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔

مری میں سیاحوں کے لیے بینچز، فلاور لائٹس، پینے کے پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغازکردیاگیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہاکہ سیاحوں کو مری میں پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کے لیے بینچز اور بہتر لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنا رہے ہیں ۔رواں سال مون سون کے سیزن میں پی ایچ اے بھر پور انداز میں شجر کاری مہم کو یقینی بناتے ہوئے پودے لگانے کا ہدف حاصل کریگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں