جماعت اہل سنت کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان

جماعت اہل سنت کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )اہل سنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں 30 سے زائد اہلسنت جماعتوں کے قائدین اور ذمہ دارن نے شرکت کی۔

 اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں آپریشن عزم استحکام کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ آپریشن عزم استحکام کی حمایت ہر پاکستانی پر فرض ہے ، آپریشن عزم استحکام کا آغاز کرکے ریاستی اداروں کو فری ہینڈ دے دیا جائے ۔پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں ملک سے غداری کے مترادف ہیں۔آپریشن عزم استحکام وقت کا تقاضا، پوری قوم لبیک کہتی ہے ۔ سیاست دان ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانا بند کریں،عزم استحکام آپریشن پر پارلیمنٹ میں اوپن بحث کے بجائے ان کیمرہ بریفنگ ہونی چاہیے ، دہشت گردوں کے سیاسی اور مذہبی سرپرستوں کو گرفت میں لیا جائے ۔ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔

 اجلاس میں انجمنِ طلبہ اسلام،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان، جماعت اہل سنت پاکستان، پاکستان سنی تحریک، مصطفائی تحریک پاکستان، بزم ہمدم پاکستان، جمعیت علما پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی،شیران اسلام، انجمن شعور اسلام،پاسبان حقوق اہلسنت، تحفظ ناموس رسالت، انجمن فدایان مصطفی، بزم فروغِ اسلام، میلاد کونسل پاکستان، جانثاران ختم نبوت، نظام مصطفی پارٹی،نیشنل مشائخ کونسل، محافظان نظریہ پاکستان، سنی یوتھ فورس، مصطفائی جسٹس فورم سمیت 30 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں