اسلام آباد:سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر

اسلام آباد:سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے فیس مقرر کردی۔

اتھارٹی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ہے ، تمام نجی و سرکاری ہسپتال ڈینگی کے علاج کے اقدامات اور مریضوں کیلئے بیڈز اور ادویات مختص کریں۔ اتھارٹی کی مقرر کردہ فیس کے مطابق سی بی سی کی فیس 100 روپے اور این ایس آئی الیزیاکی فیس 1800روپے ہوگی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کوئی لیبارٹری، ہسپتال اورکلینک مقرر کردہ فیس سے زیادہ وصول نہیں کرسکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں