جون میں 57 بجلی چور گرفتار، 2 کروڑ سے زائد جرمانہ

جون میں 57 بجلی چور گرفتار، 2 کروڑ سے زائد جرمانہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد خان کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جون میں آئیسکوڈیٹیکشن ٹیموں نے ریجن میں 3 لاکھ 86 ہزار733 بجلی میٹرز چیک کیے، 248 میٹرز سے ڈائریکٹ جبکہ14میٹرز کو ٹیمپرڈ کر کے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ آئیسکو نے بجلی چوروں کو3لاکھ 99ہزار655 یونٹس چارج کرتے ہوئے 2کروڑ6 لاکھ24ہزار622روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ بجلی چوروں کے خلاف 148 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 57افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد خان کا کہنا تھا بجلی چوروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیسکو ریجن کو بجلی چوری سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں