ایران صدیوں سے علم، ثقافت اور تہذیبی ورثے کا امین رہا:پروفیسر ڈاکٹر مختار

ایران صدیوں سے علم، ثقافت اور تہذیبی ورثے کا امین رہا:پروفیسر ڈاکٹر مختار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ایران صدیوں سے علم، ثقافت اور تہذیبی ورثے کا امین رہا ہے۔

پاکستان اور ایران کو ہمسایہ ملکوں کی حیثیت سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مسلم ملکوں کو باہمی تضادات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ مسائل کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ایران پاکستان تعلقات کو تعلیمی و ثقافتی اشتراک سے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران علمی و ثقافتی مکالمے پردوسری انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں