تیز رفتار ٹریکٹر ٹینکر کی ٹکر سے مکینک لڑکا جاں بحق

تیز رفتار ٹریکٹر ٹینکر کی ٹکر سے مکینک لڑکا جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریکٹر ٹینکر کی ٹکر اور کچلے جانے سے مکینک لڑکا جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ مورگاہ پولیس کو عمر فاروق نے بتایا چھوٹا بھائی محمد علی عمر 14 سال حاجی عاشق کی ورکشاپ میں گاڑیوں کا مکینیکل کام سیکھ رہا ہے ، وہ موٹرسائیکل پر خواجہ کارپوریشن کی طرف گیا تو آمنہ مسجد کے سامنے تیز رفتار ٹریکٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی ۔ میں بھائی کو پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لے جا رہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں