امریکی سفارتکار چکوال زیتون سینٹر پہنچ گئے، افزائش کا جائزہ

امریکی سفارتکار چکوال زیتون سینٹر پہنچ گئے، افزائش کا جائزہ

اسلام آباد،راولپنڈی(نامہ نگار،خصوصی نامہ نگار)امریکی سفارتکاروں نے چکوال میں بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے سینٹر آف ایکسی لینس برائے زیتون ریسرچ اینڈ ٹریننگ اور غلام رسول فارم کا دورہ کیا۔۔۔

 پاکستان کی زرعی ترقی کیلئے امریکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ مشن ڈائریکٹر یو ایس اے آئی ڈی کیٹ سوم وونگسری اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سینٹر آف ایکسی لینس ریسرچ اینڈ ٹریننگ میں زیتون کی پیداوار اور افزائش کا جائزہ لیا اور پنجاب میں زراعت اور ڈیری کے شعبوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ غلام رسول فارم میں کیٹ سوم وونگسری نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم ملک پاسچرائزیشن پلانٹ کاجائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا یہ فارم امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کی بہت سی مثالوں میں سے ایک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں