قائمہ کمیٹی تعلیم:اقلیتوں کے مسائل حل کیلئے تجاویز طلب

قائمہ کمیٹی تعلیم:اقلیتوں کے مسائل حل کیلئے تجاویز طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے افتتاحی اجلاس میں متعدد ذیلی شعبوں میں اضافی چارج پر تعیناتیوں کے حوالے سے سوالات اٹھا دیئے۔۔۔

 چیئرپرسن نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان کی دماغی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور قومی رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین سے اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مسائل کے حل کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔ چیئر پر سن بشریٰ انجم بٹ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور موثر قراردادیں مرتب کرنے کیلئے ہر محکمے کے ساتھ ملاقاتوں کی تجویز دی۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا سال کے آخر تک 100 سکولوں (75 دیہی، 25 شہری) کی سولرائزیشن کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کمیٹی کو ایف ڈی ای میں EST(BS-14) کی 237 اسامیوں کے خلاف 47400 درخواست دہندگان کی کامیاب توثیق کے بارے میں بتایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں