پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے :مشیر وزیراعظم

 پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے :مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت رہنماؤں پر مشتمل وفد نے۔۔۔

 اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر شبیر احمد عثمانی سے ملاقات کی، وفد میں محمود احمد ساغر، پرویز احمد، سید اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، جاوید اقبال بٹ، منظور احمد ڈار، زاہد اشرف اور امتیاز وانی شامل تھے جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔شبیر احمد عثمانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور گھناؤنے جرائم اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جرائم پراس کا محاسبہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں