نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں تقریب کا انعقاد

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس  اینڈٹیکنالوجی میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی نے جاب فیئر اور اوپن ہاؤس کے ذریعے ٹیلنٹ اور جدت کی نمائش کرنے والی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

 جہاں ممتاز قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے طلبا کے انٹرویوز کئے ۔ نیوٹیک کے اس اقدام نے طلبا کو صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کیریئر کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں فائنل ایئر کے طلبا نے پراجیکٹس پیش کیے ۔اوپن ہاؤس کے مہمان خصوصی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وزیر تجارت جام کمال تھے جن کا لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے پرتپاک استقبال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں