’’ٹیکا ‘‘ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر،پاکستان میں متعدد منصوبے مکمل

’’ٹیکا ‘‘ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر،پاکستان میں متعدد منصوبے مکمل

اسلام آباد(نامہ نگار) جمہوریہ ترکیہ کی ایجنسی ٹیکا نے آزادجموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں متعدد منصو بے مکمل کرلیے ہیں، اس ضمن میں ٹیکا کے نائب صدر ڈاکٹر امت ناسی یورالماز نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور ترکی کے تعاون سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

 ٹیکا نے مظفر آباد میں جناح ڈینٹل ہسپتال میں سرامکس اور مصنوعی اعضا کی جدیدلیب قائم کی جس کا ٹیکاکے نائب صدر اور آزادجموں و کشمیر حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر انصار ابدالی نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ علاوہ ازیں ایک دوسری تقریب میں ٹیکا کی جانب سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرکیٹیکٹ میں (بی آئی ایم ) بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کی جدید لیب کے قیام کا افتتاح کیا گیا جس میں ٹیکا کے نائب صدر اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز خان موجود تھے ۔علاوہ ازیں مانسہرہ میں نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ٹیکا کی جانب سے مکمل کی جانے والی لیب کا افتتاح کیا گیا ،ٹیکا کی جانب سے راولپنڈی و یمن یونیورسٹی میں بھی زولوجیکل ڈائیورسٹی لیب اور انیمیل شیلٹر پراجیکٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں