ایپکا کا بجٹ میں ملازم کش اقدامات کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

ایپکا کا بجٹ میں ملازم کش اقدامات کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) ایپکا کی قیادت نے حالیہ بجٹ میں ملازم کش اقدامات اور حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

 اس حوالے سے ایپکا رہنما چودھری مبشر نے کہا ہے کہ حکومت آ ئی ایم ایف کی ایما پر اپنی مشینری کو مفلوج کرنے کے درپے ہے ۔ شہزاد کیانی سینئر نائب صدر ایپکا اور فدا نقوی ایپکا پنجاب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسی تنخواہ ، الا ؤنسز دئیے جائیں ، تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق لیو انکیشمنٹ کی رقم ریٹائرمنٹ پر دی جا ئے ، راجہ آفتاب احمد ایپکا محکمہ تعلیم نے کہا کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسی واپس کی جائے ، راجہ شاہد محمود مرکزی فنانس سیکرٹری نے کہا حکومت پنشن اصلاحات پر مبنی قوانین اور گریجویٹی کے خاتمہ سے باز رہے ۔چو دھری ریاض احمد جنرل سیکرٹری ایپکا نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسی مراعات دی جا ئیں 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں