وفا قی محتسب کی پولی کلینک ہسپتال ٹو 2026تک مکمل کرنیکی ہدایت

وفا قی محتسب کی پولی کلینک ہسپتال ٹو 2026تک مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ G-11 میں زیر تعمیر ہسپتال پو لی کلینک 2 کو ٹا ئم فر یم کے مطا بق 2026 تک مکمل کیا جا ئے ۔

 انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں، نر سوں اور پیرامیڈ یکل سٹا ف کی 353خا لی ا سا میاں قا نون کے مطا بق تین ماہ کے اندر پر کر نے ، پو لی کلینک کی29 ڈسپنسر یوں کے معیار اور کا رکر دگی کو بہتر بنا نے ، جا پان سے آ نے والی ایم آ ر آ ئی مشین کو نو مبر تک فنکشنل کر نے ، دفتری اوقات میں ڈیو ٹی سے غا ئب رہنے والے ڈا کٹروں اور عملے کے خلاف تا دیبی کا رروائی کر نے ، ای این ٹی کی چا ر سال سے بے کار پڑ ی مشینوں کو فنکشنل کرنے اور ادویات کی تقسیم کا پلان تیار کر کے دینے کی ہدا یت کی ہے ۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات پو لی کلینک ہسپتال کے لئے تشکیل دی گئی معا ئنہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں