رانا کو ثر آر آ ئی یو جے دستورکے صدر ،راحیل سواتی جنرل سیکر ٹری منتخب

رانا کو ثر آر آ ئی یو جے دستورکے صدر ،راحیل سواتی جنرل سیکر ٹری منتخب

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس دستور کے الیکشن 2024-25 کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔

 رانا کوثر علی کو صدر ، راحیل نوا زسواتی کو جنرل سیکرٹری ، ضرار فرید کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ،پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نوا زرضا کی زیر صدارت اجلاس میں ا لیکشن کمیٹی کے چیئرمین خاورنواز راجہ ، کمیٹی کے ممبر ناصر میر نے اعلان کیا۔ سبکدوش ہونے والے صدر سیدقیصرعباس شاہ و دیگر نے بھی شر کت کی ۔ ایگزیکٹو باڈی سمیت بی ڈی ایم ممبران کیلئے مجموعی طور پر 80امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد تمام امید واروں کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ، شیخ ناصر ایوب ، رازق بھٹی ، نوید احمد کو نائب صدور جبکہ عارف ملک نصیرالٰہی ،اویس لطیف کو جوائنٹ سیکرٹریز منتخب کیا گیا،ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے الیاس شاہد، طارق سمیر ،رانا غلام قادر ،سید قیصر عباس شاہ، ذوالفقار علی خان، تنویر اعوان ، جاوید اختر، نعیم چودھری، اسد جدون ،بلال عظیمی، ارشد عزیز ،خالد قریشی ، ظفر محمود بھٹی، ریحانہ پروین، عالم نور محفوظ بھٹی، شفقت گیلانی منتخب کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں