وائلیشن پر 4لاکھ34ہزار7سوسے زائد گاڑیوں کے چالان

 وائلیشن پر 4لاکھ34ہزار7سوسے زائد گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024 کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اس عرصہ خواتین ڈرائیونگ سینٹر ،فیسیلیٹیشن آن وہیل ،ایجو کیشن آن وہیل،مکینک آن وہیل،ہا ئی وے پیٹرول سمیت چھ مختلف ٹیسٹنگ سینٹرز کا قیام ،آ ن لائن رینیول اور70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھر وں میں جا کر ڈرائیونگ لا ئسنس رینیول کی سہو لیات مہیا کی گئیں ۔

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق 507 ورکشاپس/کلاسز منعقد کی گئیں ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر4لاکھ 34 ہزار7سو46 گاڑیوں کے خلاف کاروا ئی کی گئی ، 68افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے ،18پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے ، 4500گاڑیوں اور 9,485 موٹر سائیکلوں کو جان لیوا خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا، ٹریفک پولیس نے سال2024کے دوران12ہزار4سو63نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں