سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک ، ووکیشنل متعارف کرانیکا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک ، ووکیشنل متعارف کرانیکا فیصلہ

راولپنڈی (دنیا رپورٹ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں ٹیوٹا اور محکمہ تعلیم کے مابین سکل ڈویلپمنٹ میں اشتراک کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ایس ڈی اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔اس حوالے سے ٹیوٹا اور محکمہ تعلیم کے مابین جلد اشتراک کا معاہدہ ہوگا۔ابتدائی طورپر کسی ایک ضلع سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔پروگرام کا دائرہ 500سکولوں تک بڑھایا جائے گا۔پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے تمام امور تیزی سے طے کئے جائیں گے۔ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ٹیوٹا اور محکمہ تعلیم کے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل پاگئے ہیں ۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی دی گئی ہے ۔سکل پالیسی پر عملدرآمد سے معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں