مزید30نئی گاڑیاں فوڈاتھارٹی کے آپریشن سکواڈ میں شامل

مزید30نئی گاڑیاں فوڈاتھارٹی کے آپریشن سکواڈ میں شامل

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کے استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے 30مزید نئی گاڑیاں آپریشن سکواڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں۔

 وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 2مرحلوں میں 70گاڑیاں پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں کے حوالے کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں مارچ سے اب تک 3لاکھ 25ہزار 39فوڈ پوائنٹس، یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 905یونٹس کو بند، 35ہزار 743کو 42کروڑ 67لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، پنجاب میں خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف 359مقدمات درج کرائے گئے ، مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی اشیا کا معیار جانچنے کے لیے 6366سے زائد سیمپل لیبارٹری میں بھجوائے گئے ، ملاوٹی خوراک کو تلف کرنے کی بات کی جائے تو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اب تک 2لاکھ 27ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ، 5لاکھ 68ہزار کلو ناقص گوشت، 2لاکھ لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کیں۔، 50ہزار لٹر ناقص پانی، 33ہزار کلو جعلی مصالحہ جات، 32ہزار لٹر آئل، 13ہزار کلو دالیں تلف کر کے 1لاکھ 82ہزار کلو سے زائد خام مال ضبط کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں