خریداری کیلئے آ نیوالی خواتین کو لوٹنے والا لیڈی گینگ گرفتار

 خریداری کیلئے آ نیوالی خواتین کو لوٹنے والا لیڈی گینگ گرفتار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)تھانہ بنی پولیس نے خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو لوٹنے وا لے لیڈی گینگ کو گرفتارکر کے 25ہزار روپے ، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکر لی۔

ایس ایچ او انسپکٹر تہذیب الحسن شاہ کی نگرانی میں پولیس نے لیڈی گینگ کو گرفتار کیا جس میں ماں بیٹی نازیہ، دعا اور نعیم نامی شخص شامل ہے ، گینگ بازار میں آنے والی خواتین اور فیملیوں کو ٹارگٹ کرتا تھا ۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں