ملزم کی شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی بے حرمتی، ویڈیو بھی بنالی

 ملزم کی شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی بے حرمتی، ویڈیو بھی بنالی

راولپنڈی (خبرنگار) شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 تھانہ ویسٹریج پولیس کو (ک) بی بی نے بتایا کہ راجہ واصف سے دوستی تھی ، کہتا تھا کہ ہم بہت جلد شادی کرلیں گے ۔ تین جولائی کو راجہ واصف نے مجھے ایک نجی ہسپتال کے پاس بلوایا ، پہنچنے پر اس نے کال کی کہ باہر سفید کار کھڑی ہے اس میں بیٹھ کر آ جا ؤ جس پر میں کار میں بیٹھ گئی اور کار صدر کی طرف جانے لگی ،تھوڑا آگے جاکر کار ر کی تو واصف اور اس کے ساتھ ایک آدمی تھا جس کا نام بعد میں امین معلوم ہوا بھی کار میں سوار ہوگئے ، راجہ واصف نے مجھے پینے کیلئے بوتل دی جس کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو ایک کمرے میں برہنہ حالت میں موجود تھی اور وہ تینوں بھی ساتھ تھے ۔ واصف نے کہا ہم نے تمہاری ویڈیو بنالی ہے اگر اس واقعہ کا ذکر کسی سے کیا تو ہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں