سیکرٹری ہیلتھ کا دو رہ پمز، ایمر جنسی دسمبر تک مکمل کر نیکی ہدایت

 سیکرٹری ہیلتھ کا دو رہ پمز، ایمر جنسی دسمبر تک مکمل کر نیکی ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت ندیم محبوب نے گزشتہ روز پمز ہسپتال میں زیر تعمیر 200 بیڈ کے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا۔

 انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور ایمرجنسی دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے نو تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے بتایا آپریشن تھیٹر کا جلد ازجلد افتتاح کیا جا ئیگا ،سیکرٹری ہیلتھ نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور دی جانے والی سہولیات کا معا ئنہ کیا، انہوں نے جا ئیکا کے تعاون سے بنائے جانے والے زچہ بچہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور اسے جلد مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں