راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام نالوں کی صفا ئی جاری

 راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام نالوں کی صفا ئی جاری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے نالوں کی صفائی کا کام مزید تیز کردیا، سی ای او سید علی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایات پر ٹیمیں دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علامہ اقبال کالونی،ٹینچ بھاٹہ پلی، فیصل کالونی،میراں بخش کالونی ،جابہ پلی، آدڑہ، اسلم مارکیٹ، جان کالونی کے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پشاور روڈ لین نمبر 4سے 7،حبیب کالونی،چک مدد خان، سلیمان آباد، ڈھوک بنارس،گوالمنڈی ویگر نالوں کی صفائی پر کام تیز ی سے جاری ہے ، سی ای او سیدعلی عرفان رضوی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نالوں میں کوڑ ا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ وغیرہ پھینکنے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں