مری :مختلف ٹریفک حادثات میں درجن سے زائد افراد زخمی ،4پمز منتقل

مری :مختلف ٹریفک حادثات میں  درجن سے زائد افراد زخمی ،4پمز منتقل

مری (نمائندہ دنیا) ایک دن میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ بھوربن کے قریب ہوا جہاں ایک کار کھائی میں گر گئی۔۔۔

 کار میں سوار افراد معمولی زخمی ہو ئے ، دوسرا حادثہ جی پی او چوک کے قریب ہوا جس میں ایک ڈالا بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر تین افراد پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ، تیسرا ٹریفک حادثہ پنڈی روڈ پر تکیہ محرم شاہ کے قریب ہوا جہاں مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی ، حادثہ میں 8 افرا د زخمی ہو گئے، چار زخمی افرا دکو پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں