جب تک وزیر اعظم ہوں، مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا، انوار الحق

جب تک وزیر اعظم ہوں، مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا، انوار الحق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پونچھ کیلئے 4 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا ویژن ہے تاکہ اس خوبصورت علاقے کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا جاسکے۔

نیچرل وے سے وزیراعظم بنا، اس لئے گڈ گورننس کو قائم کرنا مشن ہے ۔پونچھ سیاحت کے اعتبار سے پرکشش جگہ ہے ، اپنے علاقے میں پبلک فیسٹیول کروائیں تاکہ منفی تاثر ختم ہو۔ ہمیں بہتے پانی کے ساتھ نہیں چلنا ہے ،اقتدار کی بھوک ہے نہ اقتدار کی طوالت پر یقین رکھتا ہوں ، جب تک ہوں ڈٹ کر مافیاز کا مقابلہ کرونگا۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل سردار ممتاز کی قیادت میں ٹائیں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں