مذہبی منافرت پھیلانے پر سختی سے نمٹا جائیگا، کمشنر راولپنڈی

  مذہبی منافرت پھیلانے پر سختی سے نمٹا جائیگا، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر و امن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے راولپنڈی میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سالار قافلہ امن کمیٹی پنجاب مفتی رمضان سیالوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

امن کمیٹی پنجاب کے قافلے میں پیر محمد عثمان نوری، مولانا علی نقشبندی، مولانا عمران حنفی، مفتی محمد اکرام، مولانا بابر رحیمی، مولانا محمد اسلم اور عبدالغفار قادری بھی شامل تھے۔ کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا علمائے کرام امن کے قیام کیلئے تعاون کریں، راولپنڈی ڈویژن میں محرم الحرام کے جلوسوں کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ مفتی رمضان سیالوی نے کہا کہ امن کا پیغام لے کر راولپنڈی پہنچے ہیں، عارف واحدی نے کہا تمام مسالک کے علما محرم الحرام میں امن کے پیغام کو عام کریں۔ کانفرنس میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف قراردادبھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں