اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ آٹیزم سینٹر قائم کر نیکا فیصلہ

 اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ آٹیزم سینٹر قائم کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف سیون فور ماڈل کالج فار گرلز میں منعقدہ سمر کیمپ کا دورہ کیا۔

 وزارت تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے سینئر افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں آٹیزم سینٹر قائم کیا جائے گا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آٹیزم کا شکار بچوں کے لئے شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ آ ٹیزم سینٹر قائم کیا جائے گا اور جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کر کے آٹیزم سینٹر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کردی جائے گی، آٹیزم سینٹر کے قیام کے لئے ماڈل کالج فار گرلز کی پرنسپل کی سربراہی میں طلبا پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں