منشیات کیس میں مجرم کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ

 منشیات کیس میں مجرم کو 9سال  قید اور 80ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عثمان ایوب کے خلاف تھانہ پیرودھائی پولیس نے رواں سال دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں 1 کلو 360 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزا سنادی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں