آزادکشمیر:سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن

آزادکشمیر:سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن

مظفرآباد(آئی این پی)وزارت خزانہ آزاد کشمیر نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 محکمہ مالیات نے تمام متعلقہ محکموں کو رواں ماہ سرکاری ملازمین کو اضافہ کے ساتھ تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، بی پی ایس 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، بی پی ایس 17 سے 22 تک 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ محکمہ آڈٹ اورمالیات نے ضروری انتظامات شروع کر دیئے، وزیر خزانہ آزادکشمیر عبدالماجد خان نے بتایا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد ہو گا ۔ ابتدائی طور پر 2ارب روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں