ٹیکنیکل تعلیم و تربیت:نیوٹیک کا دی نور پراجیکٹ سے معاہدہ

 ٹیکنیکل تعلیم و تربیت:نیوٹیک کا دی نور پراجیکٹ سے معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیوٹیک (نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی) اور دی نور پراجیکٹ لاہور نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 پرو ریکٹر نیوٹیک میجر جنرل (ر) خالد جاوید نے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کی بہتری کیلئے دی نور پراجیکٹ کے کام کو سراہا اور کہا یہ تعاون ہمیں اپنی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا تاکہ پسماندہ افراد کیلئے مزید مواقع پیدا اور کمیونٹی کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں