بس میں ڈکیتی کے دوران مسافر قتل کرنے والے 3 ملزم گرفتار

بس میں ڈکیتی کے دوران مسافر قتل کرنے والے 3 ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ کہوٹہ پولیس نے 3 ماہ قبل مسافر بس میں ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات کا مطلوب گینگ گرفتار کر لیا، پولیس نے عدیل، عمر اور خیام کو گرفتار کیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے کشمیر سے لاہور جانے والی مسافر بس کو سڑک پر پتھر رکھ کر روکا اور واردات کی تھی۔ ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو قتل اور بس ڈرائیور کو زخمی کیا تھا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم، واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ ادھر تھانہ سٹی پولیس نے گاڑی چوری کی واردات میں مطلوب 2ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ کار برآمد کر لی۔ پولیس نے کارروائی کر کے پرویز اور اورنگزیب کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں