سی ای او ہیلتھ کا مری ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانیکی ہدایت

سی ای او ہیلتھ کا مری ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانیکی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیسن سٹور میں ادویات کی فراہمی کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں ہسپتال میں علاج کی غرض سے آئے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں صحت کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف ارباب نیازی نے کہا عوام الناس کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں