پاک بنگلہ دیش کرکٹ:پریکٹس سیشن 1700 سکیورٹی اہلکار تعینات

پاک بنگلہ دیش کرکٹ:پریکٹس سیشن 1700 سکیورٹی اہلکار تعینات

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس افسر بابر سرفراز الپا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز پریکٹس سیشن کے موقع پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 آر پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹیاں چیک کیں اور افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی، سینئر پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ میں بتایا پریکٹس سیشن کیلئے راولپنڈی پولیس کے 1700 سے زائد افسر و جوان سکیورٹی، ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، کرکٹ میچوں میں پولیس کے 4ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی جبکہ ٹریفک کے 350 سے زائد افسران بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں