پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں شراکت داری

 پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور فاؤنڈیشن  یونیورسٹی میں شراکت داری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانے کیلئے ہاشو گروپ کے تحت ہوٹل پرل کانٹی نینٹل راولپنڈی نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے ساتھ باہمی شراکت داری کی ہے۔۔۔

 جس کا مقصد اکیڈمیا اور ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ یہ شراکت داری پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں ، ہنر مندی کے فروغ کے منصوبوں اور علم کے تبادلے کی ورکشاپس سمیت متعدد اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس حوالے سے منعقد ہ تقریب میں ہاشو گروپ میں ہاسپیٹیلیٹی ڈویژن کے سی ای او باسٹین بلینک اور میجر جنرل (ر) محمد کلیم آصف ریکٹرفاؤنڈیشن یونیورسٹی نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں