آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت پولیس میں نئی بھرتیوں بارے اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
میٹنگ میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے، آئی جی نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بریفنگ دی، آئی جی نے کہا بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔