نوشہرہ:ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو موقع پر پکڑ لیا گیا

نوشہرہ:ڈکیتی کے دوران  ایک ڈاکو موقع پر پکڑ لیا گیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) نوشہرہ کے علاقے پیرپائی میں چھ مسلح نقاب پوشوں ڈا کوؤں نے خاتون کے گھر ڈکیتی کے دوران ہزاروں روپے۔۔۔

قیمتی موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لیے ،خاتون انیقہ بابر نے جان پر کھیل کر ایک نقاب پوش کو گھیر لیا تاہم لوگوںکے جمع ہونے پر دیگر 5 ڈ کیت فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،پکڑ ے گئے ڈکیت کو تھا نہ اضا خیل پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں