’’ماں کی غذائیت‘‘ پروگرام فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا، وزارت صحت

’’ماں کی غذائیت‘‘ پروگرام فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا، وزارت صحت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں ماں کی غذائیت پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا، اس بات کا اعلان وفاقی وزارت صحت اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماں کی غذائیت پر قومی پالیسی پر منعقدہ مکالمہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

 مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت ڈاکٹر فوزیہ حنیف نے کہا کہ پاکستان میں 41.7فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، 14.4فیصد خواتین کا وزن کم ہے جبکہ 24فیصد خواتین کا وزن زیادہ ہے ، ایسے سنگین اعداد و شمار ملک میں ماں کی غذائیت کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں