اشتہاریوں سمیت 13ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 24گھنٹوں میں 4اشتہاریوں 13جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار اور منشیات و اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
فدا ،اظہر اور خالد سے تیس بور پستول اور 1545گرام ہیروئن ، عامر اور ناصر سے 30بور پستول اور آہنی مکا ، ابرار سے رائفل ، اشتیاق احمد سے آلہ قتل چھری ، ملزمان زاہد گل اور احمد گل سے ایک 30بور پستول اور 667گر ام ہیر وئن برآمد کر لی گئی۔ خصوصی مہم کے دوران 4اشتہاری اور عادی مجرم بھی گرفتار کر لیے گئے ۔